کھیل
05 نومبر ، 2015

شعیب ملک کا آخری ٹیسٹ میچ،ثانیہ بھی موجود تھیں

شعیب ملک کا آخری ٹیسٹ میچ،ثانیہ بھی موجود تھیں

شارجہ......آل راونڈر شعیب ملک نے اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنادیا،وہ کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں سات وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے ۔آخری دن کا کھیل ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک اور پاکستانی ٹیم کا مورال بڑھانے شارجہ اسٹیڈیم پہنچیں،کیمرے کی نظر تو ان پر پڑی ،ساتھ ہی اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدیدکہا ۔

شعیب ملک نے بھی آخری ٹیسٹ میں اہلیہ اور قوم کو مایوس نہیں کیا،پہلے انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں گرائیںاور جب شعیب ملک نے ایلسٹرکک کی وکٹ حاصل کی تو ثانیہ مرزانے بھی بھر پور انداز میںخوشی منائی۔

مزید خبریں :