کھیل
06 نومبر ، 2015

ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز سپر وومن بن گئیں

 ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز سپر وومن بن گئیں

سان فرانسسکو .......ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کودوست کےساتھ خوش گپیوں میں مصروف دیکھ کرنوجوان نےانکاموبائل فون چرالیالیکن سیرینا نےڈکیت کوجانےنہیں دیا۔ پیچھا کرکے سیل فون واپس لے لیا۔

سیرینا ولیمز امریکی شہر سان فرانسسکو کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کررہی تھیں۔اس دوران ایک شخص ان کا موبائل فون لے اڑا۔لیکن سیرینا ولیمز نے اس کی بھنک پڑتے ہی مشکوک شخص کا پیچھا کیا اور اس سے اپنا موبائل فون نکلوا لیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے اکیلے ہی انجام دیا۔اس واقعے کے بارے میں سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ واقعہ،خواتین کی جیت ہے۔خواتین اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھیں۔

مزید خبریں :