07 نومبر ، 2015
لاہور.........پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے والا پہلا یونٹ اگلے ایک سے دو ماہ میں کام کرنا شروع کردے گا۔نجی کمپنی کی جانب سے لاہور میں قائم کیا جانے والا موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ ماہانہ 3 لاکھ سیل فونز تیار کرےگا۔
کمپنی نے یونٹ پر 50 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کی ہے ۔ یونٹ سے نہ صرف موبائل فونز کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ روز گار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔