دنیا
08 نومبر ، 2015

روسی طیارے کی تباہی معمہ بن گئی

روسی طیارے کی تباہی معمہ بن گئی

قاہرہ........گزشتہ ہفتے مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں روسی طیارے کی تباہی معمہ بن گئی ،فرانس نے بھی داعش کے دعویٰ کو درست مان لیا تاہم مصر اب بھی جنگجوئوں کا دعویٰ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

فرانسیسی ایوی ایشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز کی تباہی کی وجوہ تکینکی نہیں ، اب تک کی تحقیقات اور جنگجوئوں کی فون کالز کے ڈیٹا کےمطابق طیارے کی پرواز سے قبل اس میں بم رکھا گیا تھا، دیگر فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اچانک شدید‘ دھماکے کے نتیجے میں جہاز گرا کر تباہ ہوا ۔

دوسری جانب مصر نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کرتے مغرب پر سخت تنقید کی ہے ، مصری حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ مصر ی انٹیلی جنس شرم الشیخ ائیرپورٹ کی تمام ویڈیو فوٹیج کی چھان بین کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے دعویٰ کو قبل از وقت تسلیم کرنا غیرذمےدارانہ عمل ہے ۔

مزید خبریں :