08 نومبر ، 2015
کراچی .......طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’’ ایکسرے ’’ کو منظر عام پر آئے 120 برس ہو گئے ہیں جس کے موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دنیا بھر میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے منایا جا رہا ہے۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ نامی فزیسسٹ نے 8 نومبر 1895 کو یہ شعائیں دریافت کی تھیں جس کے بعد ریڈیالوجی کا ایک پورا شعبہ وجود میں آگیا اور آج دنیا کے ہر خطہ میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
دنیا بھر میں ریڈیو گرافر ہر سال8 نومبر کو"Radiology Day" کے طور پر مناتے ہیں۔
ریڈیالوجی کو خصوصاً آج کے دور میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ایک بڑا اہم اور بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔اس شعبے میں مزید تحقیق کا عمل جاری ہے اور انسان اپنی ضرورت کے مطابق طب کے سلسلے میں نئی سے نئی ایجادات کر رہاہے۔