دنیا
08 نومبر ، 2015

بہارمیں غروراور گھمنڈ کی ہار ، سچائی اور بھائی چارے کی جیت ہوئی ، راہول گاندھی

بہارمیں غروراور گھمنڈ کی ہار ، سچائی اور بھائی چارے کی جیت ہوئی ، راہول گاندھی

نئی دہلی........بہار میں بی جے پی کی ہار پر اپوزیشن نے بھر پورتنقید کی ،کانگریس کے راہول گاندھی نے کہا کہ یہ بھائی چارے کی جیت ہوئی ہے ۔ بہار والوں نے ثابت کیا کہ ہندو کو مسلمان سے لڑا کر کوئی جیت نہیں سکتا ۔دلی، بنگال اور کرناٹک کی وزراء اعلیٰ نے شکست کی وجہ مودی کی تعصب اور عدم برادشت کی سیاست کو قرار دے دیا۔

بھرپور انتخابی مہم،تیس سے زائد ریلیوں سے خطاب، ووٹرز سے ترقیاتی کاموں کے وعدے سب دھرے کا دھرا رہ گیا، بہار انتخابات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی چلائی گئی مہم بھی کام نہ آئی ،ووٹرز نے مودی سرکار کی ہر پیشکش کو ٹھکرادیا،دلی کا تخت تو ہاتھ سے گیا ہی تھا ، آج بہار والوں نے بھی بی جے پی کی عدم برداشت اور نفرت کی پالیسیوں پر نہ کا ٹھپہ لگادیا۔

بہار کی شکست کو نریندر مودی کے لیے ریفرنڈم قرار دیا جارہا ہے، اپوزیشن بھی انھیں آڑے ہاتھوں لے رہی ہے، کانگریس کے راہول گاندھی نے تو مودی سرکار کی اس ہار پر تاک تاک کر نشانے لگائے۔دلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے بی جے پی کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس شکست نے ثابت کیا نفرت کی سیاست کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ، لوگ امن چاہتے ہیں ، جنگ نہیں۔

ترینمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نے جیت پر لالو پرساد کی ٹیم کو مبارکباد دی اور بی جے پی کی ہار کو عدم برداشت کی ہار قرار دیا۔

مزید خبریں :