انٹرٹینمنٹ
08 نومبر ، 2015

معروف فلسفی اور شاعرجون ایلیا کی 13 ویں برسی

معروف فلسفی اور شاعرجون ایلیا کی 13 ویں برسی

کراچی......برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے معروف شاعراورفلسفی جون ایلیا کی 13 ویں برسی8 منائی گئی ۔

اپنے عہد میں نمایاں حیثیت رکھنے والے جون ایلیاکو دنیا سے رخصت ہوئے تیرہ برس بیت گئے۔جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغرتھا ، وہ 14 دسمبر 1931ء کوبھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور آٹھ برس کی عمر میں پہلا شعر کہا ۔ اپنے انوکھے انداز تحریرکی وجہ سے شہرت رکھنے والے جون ایلیا کو نہ صرف عربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی میں بھی مہارت حاصل تھی۔

ان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی عادات کا واضح ثبوت تھی جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اورپذیرائی نصیب ہوئی۔ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقع کربلا پر جون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔

آٹھ نومبر دوہزار دو کو جان ایلیا اس دار فانی سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئے جنہیں کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میںدفنایا گیا۔ ان کی لوح مزار پر انھی کا یہ شعر تحریر ہے "میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں۔

مزید خبریں :