کھیل
08 نومبر ، 2015

سلمان بٹ نے کراچی میں اینٹی کرپشن پروگرام پر لیکچر دیئے

 سلمان بٹ نے کراچی میں اینٹی کرپشن پروگرام پر لیکچر دیئے

کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے روڈ میپ کے مطابق، کراچی میں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن پروگرام پر لیکچر دیئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سلمان بٹ نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ میچ فکسرز سے کس طرح بچا جاسکتا ہے اور اگر کوئی رابطہ کرے تو اس کو کس طرح رپورٹ کیا جائے۔لیکچر کےدوران سلمان بٹ نے کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ سے متعلق مشورے بھی دیئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینٹی کرپشن کوڈ اور روڈ میپ کے مطابق ہر ریجن کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے ۔

مزید خبریں :