دنیا
08 نومبر ، 2015

بہار الیکشن نفرت کی سیاست کرنے والوںکےمنہ پر طمانچہ ہے،کیجری وال

 بہار الیکشن نفرت کی سیاست کرنے والوںکےمنہ پر طمانچہ ہے،کیجری وال

نئی دہلی........دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے بہار اسمبلی الیکشن کو نفرت کی سیاست کرنے والے لوگوں کےمنہ پر طمانچہ‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کو ’بیرون ممالک گھومنا چھوڑ کر‘ حکومت چلانے پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتیمیڈیا کے مطابق بہار اسمبلی کے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیجری وال نے بہار میں عظیم اتحاد کی جیت پر وزیر اعلی نتیش کمار کو مبارک باد دی ہے۔

کیجری وال نے مزید کہا کہ انتخابی نتیجہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کے گال پر طمانچہ اور واضح پیغام ہے کہ اگر مستقبل میں اس طرح کی پھر کوشش کی گئی تو ایسے لوگوں کا پوری طرح صفایا کردیا جائے گا۔

انہوں کہاکہ ملک میں حال میں عدم رواداری کا جو ماحول بنایا گیا ہے وہ دور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :