08 نومبر ، 2015
نئی دہلی........کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بہا راسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی پر ریاستی عوام کو مبارک باد یتے ہوئے اسے غرورپر انکساری کی جیت قرار دےدیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انتخابی نتائج پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ رعونت پر انکسار کی، نفرت پر محبت کی اوربٹوارے پر ایکتا کی جیت ہے۔
انہوں نے ریاست کے عوام ،وزیراعلی نتیش کمار ، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، کانگریس کارکنوں اور لیڈروں کو مبارک باد دی۔