24 مئی ، 2012
کراچی … سی این جی ایسو سی ایشن نے قیمت میں مزید اضافے کے حکومتی منصوبے کو عوام دشمن قرار دے دیا۔ یہ بات سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت مختلف ٹیکسز لگا کر سی این جی کی فی کلو قیمت 100 روپے فی کلو کرنا چاہتی ہے جس کے خلاف لوگ سڑکوں پر ہوں گے ۔