پاکستان
09 نومبر ، 2015

ہائیکورٹ کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس پر عمل درآمد روک دیا گیا

ہائیکورٹ کے ملازمین  کے جوڈیشل الاؤنس  پر عمل درآمد روک دیا  گیا

لاہور......سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے سے متعلق فیصلے کو پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ، عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

مزید خبریں :