09 نومبر ، 2015
کراچی.......سید محمد عسکری .........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پیر کوانٹرمیڈیٹ کامرس پرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
یہ نتائج روزنامہ جنگ کراچی کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئےناظم امتحانات عمران چشتی نے کہا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5113 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 4856 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔
ان میں سے 720 امیدواروں نے تمام سات پرچوں میں، 570 نے چھ پرچوں میں، 597 نے پانچ پرچوں میں، 613نے چار پرچوں میں، 546نے تین پرچوں میں، 575 نے دو پرچوں میں اور 688 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔
سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارں کا تناسب14.87 فیصد، چھ پرچوں میں 11.77 فیصد، پانچ پرچوں میں 12.33 فیصد، چار پرچوں میں 12.66فیصد، تین پرچوں میں 11.28 فیصد، دو پرچوں میں 11.88 فیصد جبکہ ایک پرچے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 14.21فیصد رہا۔