دنیا
09 نومبر ، 2015

میانمر میں پارلیمانی انتخابات خوش آئند ہیں،امریکا

میانمر میں پارلیمانی انتخابات خوش آئند ہیں،امریکا

واشنگٹن........امریکا نے میانمر میں کئی عشروں کی آمریت کے بعد ہونے والے پہلے پارلیمانی انتخابات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مکمل طور پر جمہوری بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچے اور نظام کی مختلف رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اگر ووٹوں کی شرح زیادہ رہی تو حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت کامیاب ہوسکتی ہے، ملک پر عشروں تک فوجی اقتدار رہا تاہم پارلیمانی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی جانب اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں کیلئے بڑی تعداد میں پارلیمانی نشستوں کی تخصیص، اقلیتوں کو نظر انداز کرنا بالخصوص روہنگیا مسلمانوں کے امیدواروں کو نااہل قرار دینا اور اس قسم کے بعض دوسرے معاملات ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ووٹ ڈالنے کی شرح 80 فیصد رہنے کا امکان ہے ، اس کے بعد ہم ووٹوں کی گنتی کے عمل کی نگرانی بھی جاری رکھیں گے۔انتخابی عمل سے ملک میں امن، استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :