24 مئی ، 2012
اسلام آباد…جسٹس شاکر اللہ جان کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان تعینات کیا گیا ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری کی لندن روانگی کے باعث عمل آیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن جارہے ہیں،یہ انٹر نیشنل کانفرنس 28اور29مئی کو لندن میں ہو گی۔ قائم مقام صدر نیئر بخاری نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جسٹس شاکر اللہ جان کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان تعینات کیا۔