24 مئی ، 2012
کراچی…وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کی چھٹی لمبی رخصت بن گئی ہے،ذرائع کے مطابق منظوروسان کی ایک مہینے کی چھٹی ختم ہوگئی ہے اور ان کی طرف سے مزید15دن کی چھٹی کی درخواست دی گئی ہے،پروگرام کے مطابق منظوروسان کوآج وطن واپس پہنچناتھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے منظوروسان کی25اپریل سے24مئی کی چھٹی منظورکی تھی۔ وسان علاج کیلئے چھٹی لینیکے بعد پہلے دبئی پھرلندن گئے اوراب امریکامیں ہیں،ذرائع کے مطابق سندھ کی ایک بااثرشخص سے اختلاف منظوروسان کے چھٹی پرجانے کی وجہ بنا،ذرائع کے مطابق کوئی دوسراقلمدان نہ ملنے تک منظوروسان کی واپسی میں تاخیرہوسکتی ہے۔