پاکستان
10 نومبر ، 2015

جامعہ کراچی: امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی:  امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی ........جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام ریگولر اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 نومبر2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 3300/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 5700/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ جبکہ بی کام ریگولر اور بی ایس سی کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4200/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 7200/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو2009 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔ 

مزید خبریں :