پاکستان
10 نومبر ، 2015

اسلام آباد :بے نظیر ایئر پورٹ،مسافر سے 5 کلو2سو گرام ہیروئن برآمد

 اسلام آباد :بے نظیر  ایئر پورٹ،مسافر سے 5 کلو2سو گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد ..... بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سےبرمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم الیاس ادریس پی آئی اے کی پی کے 791 کے ذریعے برمنگھم جا رہا تھا۔مسافر نے ہیروئن اوون کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، چیکنگ کے دوران ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :