پاکستان
24 مئی ، 2012

کراچی میں ہنگامہ آرائی کے ذمے دار مسلم لیگ ن ہے،ایاز سومرو

کراچی میں ہنگامہ آرائی کے ذمے دار مسلم لیگ ن ہے،ایاز سومرو

نواب شاہ…صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ سکتا ہو کہ کراچی میں ہنگامہ آرائی کے ذمے دار مسلم لیگ ن ہے نواب شاہ میں نو تعمیر جیل کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز سومرو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں مہاجر صوبہ بننے کا سوال ہی پیدا نہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں محبت سندھ ریلی کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ دار ماروی میمن بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ محبت سندھ ریلی میں لوگو ں کو شرکت کرنے کے لیے مسلم لیگ ن نے رقم تقسیم کی۔

مزید خبریں :