10 نومبر ، 2015
لاس اینجلس......جیمزبانڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم ”اسپیکٹر“ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا اور ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سات کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمالیے۔
جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم میں ڈینیئل کریگ نے ہی ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار نبھایا ہے۔ اسپیکٹر کے ہدایت کار سیم مینڈس ہیں جن کی فلم ”اسکائی فال “ نے 2012ء میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کابزنس کیا تھا اور دو آسکر اور ایک بافٹا ایوارڈ بھی حاصل کئے۔
فلم ”دی پینٹس مووی“ ساڑھے چار کروڑ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر ہے۔ خلائی دنیا کی کہانی پر مبنی فلم ”دی مارشین“ ترانوے لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ہارر اور کامیڈی فلم ”گوز بمپس“ ستر لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ فلم ”برج آف اسپائز“ ساٹھ لاکھ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔