صحت و سائنس
11 نومبر ، 2015

ٹنڈوآدم :پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار پر 10 گرفتار

ٹنڈوآدم :پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار پر 10 گرفتار

ٹنڈوآدم .......ٹنڈوآدم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار پر 10افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ  والدین کے انکار پر  پولیس کی نگرانی میں 26بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

یاد رہے کہ  ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے جاری احکامات پر جو  والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں ایسے  بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ای سی  اعجاز جتوئی اور تعلقہ ہسپتال کے  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر امیر شیخ  کا پولیس  کی دو موبائل کے ہمراہ شہر کے مختلف  علاقوں میں جن میں نواز ٹاؤن، قائدِاعظم کالونی، چارلی سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا جبکہ26 بچوں کے والدین کے انکار کے باوجود زبردستی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

مزید خبریں :