پاکستان
24 مئی ، 2012

ناٹو سپلائی کی بحالی کا وعدہ کرکے حکمران ڈالر کمانا چاہتے ہیں،جاوید ہاشمی

 ناٹو سپلائی کی بحالی کا وعدہ کرکے حکمران ڈالر کمانا چاہتے ہیں،جاوید ہاشمی

پشاور…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کوبیچ دیا ہے۔ ناٹو سپلائی کی بحالی کا وعدہ کرکے حکمران ڈالر کمانا چاہتے ہیں۔ پشاور میں انصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں اور تحریک انصاف ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں گیا۔ ہمیشہ اپوزیشن میں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ زرداری اور نواز شریف امریکا کو بھی بلا لیں تو تب بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتے۔ جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو چند ڈالروں کے عوض بیچ دیا ہے ۔تاہم پاکستان کے نوجوان ان جھوٹے ناخداوٴں کو سمندر میں ڈبو دیں گے۔تقریب سے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :