24 مئی ، 2012
ملتان…ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی طرف سے وزیر اعظم کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نا بھجوانے پر جشن منایا۔ ملتان وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، مٹھائی تقسیم کی اور نعرے لگائے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پیپلز لائر فورم کے عہدیدار بھی شامل تھے اس موقع پر وزیر اعظم کے فرزند عبدالقادر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اس فیصلہ سے پارلیمنٹ مضبوط اور بالادست ہوئی ہے۔