کاروبار
25 مئی ، 2012

پشاور: سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، فی تولہ قیمت 57700 روپے ہوگئی

پشاور … پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جا ری ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور کی مارکیٹ میں ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے اورفی تولہ 57 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر57 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونا مہنگا ہونے کی بنیادی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :