12 نومبر ، 2015
بغداد........عراق کے شمالی علاقے سنجار سے داعش کا قبضہ چھڑانے کےلیے کرد فورسز نے بڑی کارروائی شروع کردی ۔
ساڑھے سات ہزار کرد جنگ جوؤں پر مشتمل فورس پہاڑی علاقے سنجار میں تین جانب سے پیش قدمی کررہی ہیں ۔ سنجار انتہائی اہم علاقہ ہے جہاں کنٹرول حاصل کرکے عراقی شہر موصل اور شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کا رابطہ توڑا جاسکتاہے ۔
گزشتہ سال داعش نے اس علاقے پر چڑھائی کی تو اقلیتی یزیدی قبیلے کے ہزاروں افراد فرار پر مجبور ہوگئےتھے۔