25 مئی ، 2012
واشنگٹن …اسامہ بن لادن کی تلاش میں سی آئی اے کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قبائلی عدالت کی جانب سے 33سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان اور امریکا کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ادھر اس صورتحال کے تناظر میں امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے غیر ملکی امداد نیکستان کی امداد میں 33 ملین ڈالرکم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔جبکہ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے پاکستان کی 3کروڑ30لاکھ ڈالر امداد روکنے کا فیصلہ کرلیا،اورامریکی سینیٹ کی کمیٹی نے پاکستان کی امداد روکنے سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے۔