12 نومبر ، 2015
حیدر آباد......پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ ایساکوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو، اگر مجھ پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توالزام کاجواب دوں گا،اپنے آپ کوکلیئر کراؤں گا۔
عمر اکمل نے وضاحت کرتے ہو ئے کہاہے کہ ہم کسی کےگھردعوت پرگئے،کھاناکھاکرواپس آگئے،اگر وہاں پولیس پہنچے تھی تو میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔ لاہور پہنچ کراس معاملےپر چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی حکام سے بات کروں گا۔انہوں نےمزید کہا کہ ٹیم کےقوانین اورقواعدوضوابط کااحترام کروں گا