13 نومبر ، 2015
نیویارک ......ماہرین نے ایک طبی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بے وقت اور مختلف اوقات میں نیند پوری کرنے والی خواتین میں موٹاپے سمیت کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
کرنٹ بیالوجی نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی اوقات کار کی باربار تبدیلی سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ عمر اور جسماعت کے لحاظ سے مطلوبہ وزن سے 10 کلو زیادہ وزن سے چھاتی کے کینسر کے خطرات میں مبتلا خواتین کو 5 برس پہلے کینسر ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مرض لاحق ہونے کی یہ وجہ غیر یقینی ہے لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں دن اور رات کے کام کے اوقات اور چھاتی کے کینسر کے درمیان براہ راست ربط ظاہر کیا گیا ہے۔