13 نومبر ، 2015
نئی دہلی ......بھارت میں گائے ذبح کرنے کیخلاف ہندو انتہاپسندوں کی مہم نے نیا رنگ اختیار کرلیا ، اب شامت آئی ہے گائے کی کھال سے مختلف مصنوعات تیار کرنے والوں کی ۔
گائے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت کےبعد ہندو انتہاپسندوں نے گائےکی کھال سےبننےوالی اشیاکےخلاف بھی سوشل میڈیا پر واویلامچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
اس کا تازہ ترین ہدف ہے آن لائن جوتے فروخت کرنیوالی کمپنی منترا ہے، جو فلپ کارٹ Flipkart کی ملکیت ہے ۔
انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ نے ٹوئٹر پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گائے کی کھال سے بنے جوتے بیچنے اور ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر منترا کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
منترا کی انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کیٹیلاگ سے گائے کی کھال سے بنی مصنوعات کی تصاویر ہٹادے ۔