13 نومبر ، 2015
لاہور....... پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عمراکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 2.2.5 کی خلاف ورزی پر شوکازنوٹس بھیجا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ آپ نے حیدرآباد میں قابل اعتراض اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں حصہ لیا،کنٹریکٹ یافتہ کرکٹر ہونے کے ناطے آپ اخلاقی اقدار کا خیال کرنے کے پابند ہیں۔
عمر اکمل کو شوکاز نوٹس کا سات روز کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔