13 نومبر ، 2015
لاہور.......پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل احمد شہزاد کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اُن کی فارم بھی اتنی خراب نہیں کہ اُنہیں باہر بٹھایا جائے پھر آخر اُنہیں کیوں نہیں موقع دیا جارہا۔
لگتا ہے کہ ایک تھپڑ کی گونج اب تک سنائی دے رہی ہے۔ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے دوران احمد شہزاد اور وقار یونس کے درمیان تلخی ہوئی تھی جس پر وقار یونس نے احمد شہزاد کو تھپڑبھی رسید کردیا تھا۔
یہ کہانی سنائی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے۔ اب معاملہ کچھ بھی ہو، انگلینڈ کے خلاف ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان سے افتخار احمد کو بلاکر کھلا دیااور احمد شہزاد بینچ پر بیٹھے رہ گئے۔