کاروبار
13 نومبر ، 2015

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 6 روپے لیٹر اضافے کا اعلان

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 6 روپے لیٹر اضافے کا اعلان

کراچی.......کراچی میں ڈیری فارمرز نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 6 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے دودھ 90 روپے لیٹرفروخت کیا جائے گا، کمشنر نے آج اجلاس بلایا تھا لیکن اجلاس ملتوی ہوگیا تو ڈیری فارمرز نے نئے نرخوں کا اعلان کردیا۔

کراچی میں دودھ پہلے ہی سرکاری نرخ سے 14 روپے زائد میں فروخت ہورہا ہے، فی لیٹردودھ کاسرکاری نرخ 70 روپے ہے لیکن شہر میں84 روپےمیں بک رہاہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، ایسوسی ایشنز کو اس کا کوئی حق نہیں۔

مزید خبریں :