کھیل
14 نومبر ، 2015

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کوکاؤنٹی کھیلنے سے روک دیا گیا

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کوکاؤنٹی کھیلنے سے روک دیا گیا

ابوظہبی ........پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال انگلینڈ کے دورے کے باعث اپنے کھلاڑیوں کو سیزن کے ابتدائی حصے میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

پی سی بی کا خیال ہے کہ کھلاڑی انگلینڈ کے طویل ٹور سے قبل کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل بھی آئندہ سیزن کے لئے اپنے کاؤنٹی کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 29 جون سے8 ستمبر تک انگلینڈ کا طویل دورہ کرنا ہے۔ اس دورے میں 4ٹیسٹ پانچ ون ڈے انٹر نیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ نئے سیزن کے لئے ابھی سے کئی کاونٹیز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔البتہ بورڈ نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ انگلش سیزن میں معاہدے کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :