14 نومبر ، 2015
کراچی......پاکستان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جلد مکمل کی جائیںکوئی الزام نہیں تو عمر اکمل کو کلیئر کیا جائے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عمر اکمل انکوائری میںکلیئر ہوجائیں گے تو ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ بنایا جاسکے گا ۔واضح رہےکہ عمر اکمل پر غیر اخلا قی حرکت کے الزام میں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جا ری ہوا ہے جس میں ان سے جواب طلبی کی گئی ہے۔