14 نومبر ، 2015
ویٹی کن ......پیرس میں دہشت گردی کے واقعات پر پوپ فرانسس کا بیان بھی سامنے آیا ہے،بیان میں پوپ کا کہنا ہے کہ پیرس پر حملہ ایک غیر منظم تیسری عالمی جنگ ہے،ان حملوں کی کوئی مذہبی یا انسانی توجیح ممکن نہیں ۔
ویٹی کن سٹی سے جا ری ایک بیان میں پوپ فرانسس کاکہنا ہے کہ فرانس ہونے والے حملے کو غیر انسانی حملوں پر لرز کر رہ گئے ہیں۔ان حملوں کی کوئی مذہبی یا انسانی توجیح ممکن نہیں ہے۔پوپ نے واقعے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی اظہار ہمدردی بھی کیا۔