14 نومبر ، 2015
دمشق......شام کے صدر بشار الاسد نے فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے فرانسیسی صدر کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
شامی دار الحکومت دمشق میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر بشار الاسد نے کہا کہ انکا ملک پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کرتا ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
شامی صدرنے کہا کہ فرانس میں جو افسوس ناک واقعہ ہوا انکا ملک شام پانچ سالوں سے اس قسم کی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔ پیرس میں ہونے والے حملے فرانسیسی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ۔انہوںنے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کی عوام کی فکر کریں۔