15 نومبر ، 2015
لاہور......پاکستانی کرکٹر عمراکمل نے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے بے بنیاد ہیں، ان سے نجی زندگی ڈسٹرب ہوئی ہے، پی سی بی کے نوٹس کا جواب کل تک دے دوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ میرا شوق ہے، لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور میں پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، میری اپیل ہے کہ مجھے ایسے معاملوں میں نہ ڈالا جائے۔
عمراکمل کا کہناتھا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا ہے، مکمل فٹ ہوں، سخت ٹریننگ بھی کررہا ہوں، میڈیا نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا ہے۔
عمر اکمل کا کہنا تھاکہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کے نوٹس کا کل جواب دوں گا۔
عمر اکمل پر حیدرآباد میں ڈومیسٹک میچ کیلئے قیام کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔