15 نومبر ، 2015
راولپنڈی......افغان سرحد سے جنوبی وزیرستان میں 5 راکٹ فائر کیے گئے، راکٹوں سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں راکٹ فائر کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کہ سپہ پہر ڈھائی بجے افغان سرحد سے راکٹ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورہ اڈہ میں پاک افغان گیٹ کی جانب فائر کیے گئےجو پاکستان کی سرحدی حدود میں آگرے، راکٹوں سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے راکٹ آنے کی سمت میں جوابی کارروائی میں راکٹ فائر کیے۔
رواں سال جولائی میں انگور اڈہ چیک پوسٹ پر افغان نیشنل آرمی کے راکٹ حملے میں پاک فوج کے دو جوان زخمی ہوئے تھے،اگست میں بھی افغانستان کی سرحد سے دو بار پاکستانی حدود میں راکٹ فائر کیے گئے جن میں پاکستان کے 7سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔