16 نومبر ، 2015
برمنگھم .........برمنگھم میں ریہام خان نے پشاورکے آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نوازسے ملاقات کی ہے ۔
برمنگھم میں ریہام خان نے آرمی پبلک اسکول پشاورمیں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم احمدنوازسے ان کے گھر پرملاقات کی ۔ اس موقع پر ریہام خان نے احمد نواز کےحوصلےاورجرات کی داد دی ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہدائےآرمی پبلک اسکول نے پاکستان اوردنیا میں امن کیلیے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔