پاکستان
16 نومبر ، 2015

لاہور: ٹرین نے 2کمسن بھائیوں سمیت 3افراد کی جان لے لی

لاہور: ٹرین نے 2کمسن بھائیوں سمیت 3افراد کی جان لے لی

لاہور ........لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں ٹرین کی ٹکر سے دوکمسن بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے،دونوں بھائی اپنے گھر والوں کیساتھ شادی میں شرکت کیلئے راولپنڈی سے لاہور آئے تھے ۔ بھائیوں کی چند دن پہلے کھیل کود کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

وڈیو کلپ میں زندگی کی رنگینیوں میں مست ، ہنستے مسکراتے ، قہقہے بکھیرتے راولپنڈی کے دو بھائیوں 11 سالہ نعمان اور 12 سالہ رحمان شادی میں شرکت کیلئے فیروز والا کی پٹھان کالونی میں ماموں کے پاس آئے، کھیلتے کھیلتے ریلوے ٹریک پر جا پہنچے ۔

ان معصوم کلیوں کا تعاقب میں موت ریلوے ٹریک پر آپہنچی ، برق رفتار ریل گاڑی بچوں کی طرف لپکی تو 26 سالہ نوجوان قدیر انھیں بچانے کیلئے دوڑا۔ لیکن تینوں لقمہ اجل بن گئے۔

متوفی قدیر بھی پردیسی تھا ،چند روز قبل آزاد کشمیر سے عزیزوں کو ملنے فیروز والا آیا۔ تینوں کی نا گہانی موت پر پٹھان کالونی کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

مزید خبریں :