16 نومبر ، 2015
انطالیہ .......امریکی صدر باراک اوباما نےکہا ہے کہ داعش کے خلاف پہلے سے زیادہ شدت سے کارروائی کی جائے گی۔
پیرس حملوں کے بعد عالمی رہنماؤں اور عالمی اجلاسوں کا موضوع بھی یہی حادثہ رہا ۔ترکی کے شہر انطالیہ میں گزشتہ روز ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں بھی عالمی رہنماؤں نےداعش کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے عزم کیا۔
اجلاس میں شریک امریکی صدر باراک اوباما نے کہاکہ روایتی طور پر جی ٹوئنٹی عالمی اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کا فورم ہے، تاہم پیرس حملوں کے بعد آسمان سیاہ ہو گیا ہے۔انہوں نے پیرس حملوں کے تناظر میں کہا کہ امریکا داعش کے خلاف پہلے سے جاری کارروائی کو دگنا کر دے گا۔