کھیل
17 نومبر ، 2015

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہوگا

 شارجہ .........پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال مسلسل دو ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ مسلسل تیسری سیریز میں شکست کے خطرے کو ٹالنے کے لئے اظہر علی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو منگل کو انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔

گرین شرٹس اپنے پسندیدہ گرائونڈ شارجہ میں پاور فل شو کیلیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں 6سال میں 10میں سے 8سیریز میں شکست ہوئی ہے۔ اس نے دونوں ون ڈے سیریز سری لنکا کے خلاف جیتی ہیں۔

پاکستان کو اوپننگ جوڑی اور اسپنرز کی کارکردگی پرتشویش لاحق ہے۔ اظہر علی کی خراب بیٹنگ فارم کے باعث ان کے لئے دبائو بڑھ رہا ہے۔ لیکن اظہر علی کہتے ہیں کہ مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے کوشش کروں گا کہ شارجہ میں بہتر کارکردگی دکھائوں۔ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :