کھیل
17 نومبر ، 2015

آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی.........آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیل کررہےہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل جانسن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ، اُن کا کہنا تھاکہ ، کرکٹ کو خیر باد کہنے کا یہ اچھا وقت ہے ۔2007 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ میچز میں، تین سو گیارہ وکٹیں ، جبکہ 153 ون ڈے میں 239 وکٹیں حاصل کیں ۔

مچل جانسن نے ٹیسٹ میچ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں جبکہ ون ڈے میں دو ففٹیاں اسکور کیں،مچل جانسن ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے آسٹریلوی بالر ہیں۔

مزید خبریں :