کھیل
17 نومبر ، 2015

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری

لاہور........پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے ۔ اجلاس میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی ۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی اجلاس کی صدارت پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان کر رہے ہیں۔ اجلاس میں دس ا راکین شریک ہیں جبکہ نیشنل بنک کے منیر کمال اجلاس میں ویڈیو لنک پر موجود ہیں۔ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ پر بات ہو گی ۔

چیئرمین پی سی بی کرکٹ کے امور پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملہ پر بھی بات کی جائے گی جبکہ اگلے برس فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی ڈویلپمنٹ پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔

مزید خبریں :