17 نومبر ، 2015
لاس اینجلس......ہالی وڈ اداکار چارلی شین بھی ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہوگئے،اپنی بیماری کا انکشاف انھوں نے ایک ٹی وی کو دیئے جانے والے انٹرویو میں کیا ۔
ایک ٹیلے ویژن انٹرویو میں اداکار چارلی شین نے بتایا کہ وہ چار سال پہلے اس وائرس کا شکار ہوئے، پہلے پہل انھوں نے صرف قریبی دوستوں کو اس بارے میں بتایا لیکن جب دوستوں نے بیماری کو راز رکھنے کے بدلے لاکھوں ہتھیالئے تو انھیں احساس ہوا کہ جن پر اعتبار کیا انھوں نے ہی دھوکا دیا۔
اپنے قریبی لوگوں کے اس رویے کی وجہ سے انھوں نے خود ہی اس معاملے کو سب کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا،پچاس برس کے چارلی شین کی کامیاب فلموں میں وال اسٹریٹ اور ریڈ ڈان شامل ہیں۔