18 نومبر ، 2015
پیرس ......پیرس پولیس کو بٹاکلین کانسرٹ ہال کے باہرخود کش دھماکا کرنے والے حملہ آورکا مبینہ موبائل فون ملا ہے، فون میں محفوظ آخری پیغام میں لکھاہے، "او کے ،،ہم تیار ہیں۔ "
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کو یہ موبائل فون تحقیقات کے دوران بٹاکلین ہال کے باہر ایک ڈسٹ بن سے ملا ہے ۔
پولیس نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ یہ موبائل فون بٹاکلین ہال کے باہر حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں میں سے کس کا ہے، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ فون میں کانسرٹ ہال سے متعلق تفصیلات بھی موجود ہیں ۔