دنیا
18 نومبر ، 2015

پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحمید نے خود کشی کی ہے، فرانسیسی سفیر

پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحمید نے خود کشی کی ہے، فرانسیسی سفیر

پیرس......فرانسیسی سفارتکار کا کہنا ہے کہ کہ پیرس حملوں کے مبینہ مرکزی منصوبہ ساز عبدالحمید نے خود کشی کی ہے۔

پیرس حملوں کے مبینہ مرکزی منصوبہ ساز عبدالحمید کی موجودگی کی اطلاع پر آج پیرس کے مضافات میں سینٹ ڈینس کے اپارٹمنٹس پر چھاپہ مارا گیا۔

اس حوالے سے فرانسیسی سفارتکار نے انٹرنیشنل میڈیا کو بتایا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ مبینہ منصوبہ ساز عبدالحمید ابعود نے خود کشی کرلی ہے۔

علاقے میں ایک اور خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، جبکہ دو دیگر افراد مارے گئے۔ چھاپے کے نتیجے میں 7افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب فرانس میں ہنگامی حالت کی مدت میں تین ماہ کی توسیع بھی کردی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا کی مدد سے داعش کا خاتمہ کر دیں گے، آج کے آپریشن میں پیرس حملوں کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

فرینچ صدر نے مزید کہا کہ اس آپریشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، دنیا کی مدد سے داعش کا خاتمہ کریں گے ۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔ اِدھر فرنچ حکام کا کہنا ہے کہ سینٹ ڈینس میں آپریشن مکمل ہوگیا،علاقے میں اب بھی پولیس موجود ہے۔

مزید خبریں :