18 نومبر ، 2015
پیرس .......پیرس حملوں کو کئی دن گزرے لیکن یورپ پر چھائے خوف کے سائے چھٹنے کو نہ آئے، ایئرپورٹ ہوں یا کھیل کے میدان، یورپی شہری ہر جگہ پریشان نظر آتے ہیں۔
برطانیہ میں ویمبلی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ تو ہوا لیکن ایسی سیکیورٹی پہلے نہ دیکھی نہ سنی۔ جرمنی میں فٹبال میچ ہونا تھا لیکن دہشت گردی کے خوف نے انتظامیہ کو میچ منسوخ کرنے پر مجبور کردیا۔
یورپی ملکوں کے تمام ایئرپورٹس پر ایک ایک مسافر کی تلاشی کے باوجود سیکیورٹی اداروں کو اطمینان نصیب نہیں، ایک کھٹکا لگا رہتا ہے، کہ کسی بھی وقت دہشت گرد کوئی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔
امریکا سے پیرس آنے والی فرانس کی دو پروازوں کوخطرے کے باعث شمالی امریکا کے شہروں میں اتار لیا گیا۔ ایئرفرانس ہی کے ایک اور طیارے کو پیرس کے بجائے لیک سٹی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتارنا پڑا۔