دنیا
19 نومبر ، 2015

منیلا: ایشیا پیسفک اکنامک کانفرنس،پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

  منیلا: ایشیا پیسفک اکنامک کانفرنس،پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں

منیلا........فلپائن میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے اجلاس کے وینو کنونشن سینٹر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

امریکی صدر باراک اوباما اور چینی صدر شی جنگ پنگ سمیت ایپک کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :