دنیا
25 مئی ، 2012

یوکرائن:روسی زبان سے متعلق متنازع بل پرارکان پارلیمنٹ لڑ پڑے

کیف…روسی زبان کے تنازع کے بل پریوکرائن کی پارلیمنٹ میں ارکان آپس میں لڑ پڑے جس سے ایک رکن کا سر پھٹ گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرائن کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان لڑائی کی وجہ بننے والا روسی زبان کا بل تھا جو روسی زبان کو ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری زبان قرار دیئے جانے سے متعلق تھا۔ لڑائی اس قدر شدید تھی کہ اس دوران ایک رکن کا سر پھٹ گیا جسے بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بل کی مخالفت کرنے والے ارکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے طاقتور ہمسائے روس سے اپنا کلچر بچانا چاہتے ہیں۔ یوکرائن کے کئی علاقوں میں روسی زبان کثرت سے بولی جاتی ہے لیکن تاحال وہاں اسے سرکاری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہے۔

مزید خبریں :